پاکستان کے کوہ پیما عابد بیگ نے گیشربرم ون سر کرلی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما عابد بیگ نے گلگت بلتستان میں واقع بلند چوٹی گیشربرم ون سر کرلی، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی سر کرنے کا کارنامہ آکسیجن اور بغیر سپورٹ کے انجام دیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما عابد بیگ نے گیشربرم ون سر کرلی، 8080 میٹر بلند چوٹی کو کے 5 اور خفیہ چوٹی (ہڈن پیک) بھی کہا جاتا ہے، یہ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق عابد بیگ نے گیشربرم ون سر کرنے کا کارنامہ آکسیجن اور بغیر سپورٹ کے انجام دیا، وہ اس سے پہلے براڈ اور نانگا پربت کی چوٹیاں بھی سر کرچکے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما عابد بیگ نے ملک کے ادر ملک سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے