پاکستان نے انڈر16 ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین انڈر-16 والی بال چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

میچ کے دوران پاکستان کو ابتدائی طور پر دو سیٹس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے شاندار عزم اور ٹیم ورک کے ساتھ میچ کو پلٹ دیا اور بالآخر فتح حاصل کی

سیٹ اسکورز 25-22 ، 25-21 ، 28-30 ، 21-25 ، 10-15 رہے۔

پاکستان کی طرف سے جنید 28 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فیضان نے 22، طلحہٰ نے 9 اور محمد عرفان نے 8 پوائنٹ اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے