ویوو کا طاقتور بیٹری کا حامل بجٹ فون متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی معروف سیریز ’وائے‘ کا طاقتور بیٹری کا حامل بجٹ فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’ویوو: وائے 400‘ کو 67-6 انچ اسکرین اور جدید ترین پراسیسر میں متعارف کرایا ہے۔

فون کو طاقتور 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 44 واٹ کا فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے حامل فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی میموری کے ماڈلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

’ویوو: وائے 400‘ کو فور جی ٹیکنالوجی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

فرنٹ پر 16 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو متعدد رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی اسکرین اور باڈی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر اینڈ ڈسٹ پروف بنایا گیا ہے جب کہ پراسیسر ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین ٹیکنالوجی بھی پہلے سے بہتر کردی گئی ہے جب کہ چند نئے فیچرز بھی فون کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیاجائے گا۔

کمپنی نے فوری طور پر موبائل کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، تاہم اس کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے