کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے مکان پر چھاپا مارا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق چھاپا کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے کی شناخت کی جا رہی ہے۔
راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد زعفران پر حکومت نے دو کروڑ روپے انعام رکھا تھا۔
دورانِ آپریشن مکان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور اب ملزمان کے گھر کے مالک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔