ڈبل پیسہ کرنے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا ہے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سمیر بھٹو سزا سنا دی۔
سندھ کے شہر شکارپور میں پیسہ ڈبل کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سمیر بھٹو کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے مرکزی ملزمان کی گرفتاریکا حکم دیتے ہوئے شعیب بھٹو اور دوسرے بھائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور پولیس ان کوان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے ڈبل پیسہ کیس میں نومی بھٹو اور وہاب بھٹو کو بری کر دیا ہے جب کہ شعیب بھٹو عرف ڈان گولو اب بھی مفرور ہے۔
مذکورہ ملزمان نے دو سال قبل شکارپور کے سادہ لوح شہریوں کو ڈبل منافع کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹے تھے۔
واضح رہے کہ پیسہ ڈبل کرنے کا لالچ دےکر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کا سب سے بڑا اسکینڈل وسطی پنجاب کے شہروں میں سامنے آیا تھا۔
سید سبط الحسن نامی شخص جس نے بطور ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ دولت کی ہوس میں مبتلا ہو کر سادہ لوح لوگوں کو رقم ڈبل کا جھانسہ دےکر لوٹنے لگا اور کروڑوں روپے اینٹھ لیے اور ڈبل شاہ کے نام سے مشہور ہوا۔ تاہم اس کا انجام عبرت ناک ہوا تھا۔