کراچی میں ہاکس بے کے قریب کار دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین تاحال اسپتال نہیں پہنچے، کار سواروں کے پاس سے شناختی دستاویزات بھی نہیں ملیں، کار کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔