لیاری واقعہ: ڈی جی ایس بی سی اے معطل، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے بغدادی واقعے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کردیا۔

سندھ حکومت نے  لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے کے بعد ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کو معطل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق کھوڑو کی جگہ گریڈ 20 کے شاہ میر خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اےکا چارج سونپ دیاگیا ہے۔

اس سے قبل آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ لیاری کے علاقے بغداد میں عمارت گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے، آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو  بھی معطل کردیا گیا، ہمیں دیکھنا ہے کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے کا اس میں کیا کردار تھا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 51 عمارتیں انتہائی خستہ ہیں، ان عمارتوں میں کتنے یونٹس اور کتنے افراد ہیں اس کی تفصیل کمشنر کراچی 24 گھنٹے میں دیں گے تاکہ ہم انہیں گرانے کا کام شروع کرسکیں۔

واضح رہےکہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جب کہ حادثے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے