لاہور: شو روم کا ملازم ہی 110 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

لاہور میں ایک شو روم کا ملازم  ہی بھاری مقدار میں سونا اور نقدی لے اڑا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نواب قریشی نے مین فیروزپور روڑ پر شو روم بنا رکھا تھا، جب  اس نے صبح شو روم کھولا تو سارا سامان بکھرا ہوا ملا جب کہ الماری اور تمام درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ چور 110تولے سونا،  10لاکھ روپے نقدی اور 2 پسٹل چوری کرکے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں شوروم کا ملازم افتخار چوری کرتا ہوا نظر آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے