لاہور میں سی سی ڈی کے 4 مبینہ مقابلوں میں 7 ڈاکو ہلاک

لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کے 4 مبینہ مقابلوں میں 7 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق چوہنگ میں 6 ملزمان گھر میں واردات کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر سی سی ڈی کی جانب سے  کارروائی کی گئی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 3 ڈاکو جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ شاہدرہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں رنگ روڈ پر ہارون نامی ڈکیت ہلاک ہوا۔

حکام کا دعوی ہے ہلاک ملزمان ڈکیتی ، قتل ، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور تمام ڈاکوؤں کی ہلاکت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے