لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ مسافر ٹرین حادثےکا شکار ہوگئی۔
ریلوے حکام کےمطابق حادثے کے باعث لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین کی بوگیوں کےشاک ٹوٹ گئے، ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا خطائی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔