پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے کپاس، گنا اور چاول کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کسان پریشان ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرل انفارمیشن پنجاب نے کہا ہےکہ جن اضلاع میں نقصان ہوا وہاں کسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ این ڈی ایم اے صوبوں سے ڈیٹا لے رہی ہے، جہاں فصلیں متاثر ہوئیں وہاں کسانوں کی مددکریں گے۔
احسن اقبال کا کہنا ہےکہ 18 ویں ترمیم پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جاسکا، 18 ویں ترمیم کے مطابق زراعت کو صوبوں نے سنبھالنا تھا، 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات اور فنڈز صوبوں کے پاس چلےگئے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افسوس بیس، تیس سال سے زراعت کے لیےکچھ نہیں کیا جاسکا، پرایئویٹ سیکٹر نے 20 ، 25 سال کی ریسرچ سے کپاس کے بیج تیارکیے ہیں، کینولا آئل ، چاول اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانا ناگزیر ہے، پاکستان کو زراعت میں خود کفیل کرنا ہوگا۔