پنڈی گھیب میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پنجاب کے شہر پنڈی گھیب میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں پیش آیا جہاں بدقسمتی سے ماں اور 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی لیکن تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے