لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کیا۔ ٹریفک ذرائع کا کہناتھا کہ جنید صفدر کی گاڑی کو کالے شیشوں کی وجہ سے روکا گیا اور چالان کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیٹے جنیدصفدر کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا ہے ، قانون کی بالا دستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے ، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں ۔