اسپیکرکی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات پرحقائق کے برعکس تبصرے کیے گئے،ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہااسپیکر پنجاب اسمبلی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات پر حقائق کے برعکس تبصرے کیے گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا تھاکہ چندمفاد پرست عناصر اورگروہ الیکشن کمیشن پر بےبنیاد الزامات لگاتےرہتے ہیں،البتہ چیف الیکشن کمشنراور ارکان کسی قسم کےدباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے۔

مزیدکہا چیف الیکشن کمشنراورارکان کےخلاف  گمراہ کن پروپیگنڈےمیں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کسی کی خواہش پرنہیں،آئین اور قانون کے مطابق  فیصلہ کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ارکان ایسے گروہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

ترجمان نےکہااسپیکرپنجاب اسمبلی کی چیف الیکشن کمشنر سےملاقات پرحقائق کے برعکس تبصرے ہوئے الیکشن کمیشن سےآئینی اور انتظامی عہدہ دارسرکاری معاملات کےسلسلےمیں ملتے رہتے ہیں،سابق صدر عارف علوی سےچیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی متعدد ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں،پی ٹی آئی کےمتعدد رہنماؤں کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر ان سے ملتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے