Breaking
28 جولائی 2025, پیر

بنوں: پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ناکام، کواڈکاپٹر دہشتگردوں کے اپنے ہی ساتھیوں پرگرگیا

بنوں کے علاقہ میریان میں دہشت گردوں کے خلاف  پولیس  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ڈرون  اپنے  ہی ساتھیوں  پر گرگیا  جس کے باعث  متعدد  دہشت گردوں کے ہلاک و  زخمی ہونےکی  اطلاع  ہے۔

آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گرد موجود ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران بکتربندگاڑیاں، ڈرون اور تھرمل ویپن و دیگر ہتھیار آپریشن میں استعمال کر رہے ہیں۔

آرپی او کے مطابق آپریشن میں اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جار ہا ہے، پولیس اسٹیشن میریان پر دہشت گردوں کا کواڈکاپٹر حملہ ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گردوں کا ڈرون اپنے ہی دہشت گردوں پر گرا، ڈرون گرنے سے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آر پی او بنوں کا مزیدکہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز  سے رابطے میں ہیں، ضرورت پڑنے  پر مزید آپریشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے