پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی ترناب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا، ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔