Breaking
28 جولائی 2025, پیر

لکی مروت: رات گئے تھانہ گمبیلا پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا

لکی مروت میں رات گئے تھانہ گمبیلا پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا

پولیس اہلکاروں نےتھرمل کیمروں کی مدد سےدہشتگردوں کی نقل وحرکت محسوس کی،پولیس نے دہشتگردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقع نہیں دیا،فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ناکامی کے بعد دہشتگرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،آئی جی پی خیبرپختونخوا اور آر پی او بنوں نے پولیس جوانوں کو جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سراہا ہے۔

آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس پہلے سے الرٹ اور جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے