Breaking
8 جولائی 2025, منگل

خیبر پختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 4 ارب روپے کی لاگت سے احساس اپنا گھر اسکیم شروع کردی۔ 

قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے 67 کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں اور اسکیم کے تحت 18سال سے 65 سال کی عمر تک کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہو۔

اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دیے جائیں گے اور یہ قرضے سات سال کی مدت میں آسان قسطوں میں واپس کرنے ہوں گے۔

اسکیم کے تحت ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعے آئندہ سالوں میں بھی قرضے فراہم کیے جائیں گے، اسکیم کے پہلے مرحلے کیلئے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 18 ہزار 555 اسکیم کی شرائط پر پورا اتریں۔

تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احساس اپنا گھر اسکیم صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے اور یہ کم آمدنی والے لوگوں کو اپنا چھت فراہم کرنے کیلئے عمران خان کے وژن کے حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے