گلگت بلتستان اور دیامر کے مختلف علاقوں میں 27 سے 31 جولائی 2025 کے دوران شدید بارش، آندھی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق الرٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی، سڑکوں کی بندش اورسیاحتی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے شدید امکانات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اورریسکیو اداروں نے مقامی آبادی اور سیاحوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور خراب موسم کے دوران پہاڑوں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
فیری میڈوز، بابوسر روڈ، نانگا پربت بیس کیمپ اوردیگرحساس مقامات کی طرف سفر مؤخرکرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تیاررہیں گی اورعوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔