مظفرآباد کی وادی جہلم میں نجی اسکول کی وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 26 بچے زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔
ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 26 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔