ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ملک بھر کے بڑے دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز میں سیلابی صورتِ حال کی تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، کئی مقامات پرپانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550.12 فٹ، راول ڈیم میں 1750.90 فٹ، منگلا ڈیم میں 1226.10 فٹ اورسملی ڈیم میں 2314.50 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہیڈ تریموں، بلوکی اورسدھنائی پر بہت اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، قادر آباد اور ہیڈ اسلام پردرمیانے درجے کا سیلاب رپورٹ کیا گیا ہے۔

گڈو، سکھر، کوٹری، خانکی اور چنیوٹ پل پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اس کے علاوہ جسڑ، راوی سائفن، شاہدرہ اور میلسی سائفن پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دریائے چناب اور راوی کے ملحقہ نالہ پلکو میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ نالہ ایک اور نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اورڈیموں بیراجزکی صورت حال پرکڑی نظررکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے