بالاکوٹ، خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے بالاکوٹ کے قریب حسہ کے مقام پرشدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ملبے کی بڑی مقدارسڑک پرگرنے سے ٹریفک کی روانی مکمل طورپرمعطل ہو گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کوکسی بھی صورت آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ضلعی انتظامیہ اورریسکیو ٹیمیں فوری طور پرموقع پرپہنچ گئیں اورروڈ کلیئرنس کے لیے بھاری مشینری کام پرلگا دی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے بعد ہوئی، جس کے باعث پہاڑیوں سے پتھراورمٹی نیچے آ گری۔
انتظامیہ کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کومتبادل راستوں سے بحفاظت گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاہم یہ راستے محدود اورصرف ہنگامی صورتِ حال میں استعمال کیے جا رہے ہیں