پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1353 پوائنٹس اضافے سے 149971 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1565 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 150066 رہی۔
بازار میں آج 1.18 ارب شیئرز کے سودے 48.84 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 144 ارب روپے بڑھ کر 17655 ارب روپے ہوگئی۔