قصور میں بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم زخمی حالت میں گرفتار

قصور میں  بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم ناصر وٹو کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نےتین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کی تھیں اور ملزم ناصر وٹوکی متاثرہ بچی سےنازیبا حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآئی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایاکہ ڈی پی او نے نوٹس لے کر تھانا اے ڈویژن کو ملزم کی گرفتار کا ٹاسک دیا تھا اور آج ملزم  کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیئا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی پسٹل سے جسم کےنازک اعضا پر فائر لگنے سے زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او متاثرہ بچی کے گھر بھی گئے، بچی کے اہل خانہ نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے