وادی تیراہ کے واقعے پر مذاکراتی اجلاس، دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق

ضلع خیبر کی  وادی تیراہ کے واقعے پر کمشنر پشاور کی زیرصدارت اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

جرگہ ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں مذاکراتی اجلاس ہوا جس میں قبائلی عمائدین، ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی بھی شریک ہوئے۔

جرگہ ذرائع نے بتایاکہ جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی مذاکراتی اجلاس میں شامل ہے۔

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا اور وادی تیراہ کا ایک نمائندہ جرگہ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے