روہڑی میں ڈکیٹی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کو عمارت سے نیچے پھینک دیا جس سے تاجر کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق روہڑی میں مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی گئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجر کی بیوی پر تشدد کیا اور تاجر کو دو منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈاکؤں کی جانب سے عمارت سے نیچے پھینکے جانے والا تاجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ متوفی تاجر کی بیوی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 3 فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔