پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ان مون سون ہواؤں کے باعث آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے باعث سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں کل رات سے 31 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔