نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کا معاہدہ 25 جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 24 جون کو ابوظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے 30 دن بعد یہ معاہدہ نافذ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی تصدیق کر دی ہے اور یہ سہولت یو اے ای کے ہوائی اڈوں پر 25 جولائی سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کے لیے بھی پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ نافذ کر دی گئی ہے۔