سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونیوالے عبدالہادی کی نمازجنازہ اداکردی گئی

سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونیوالے بچےعبدالہادی کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونیوالے عبدالہادی کی نمازجنازہ میں ڈی پی او علی بن طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سید وسیم حسن نے شرکت کی، اسپتال انتظامیہ سمیت شہریوں کی کثیرتعداد نےنمازجنازہ میں شرکت کی،مرحوم عبدالہادی کے والد سعد اسلام بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔

شہری سعد اسلام سےگلےمل کراظہارافسوس کرتے رہے،سانحہ چلاس میں شاہدہ اسلام کےدوڈائریکٹرز فہد اسلام اورڈاکٹرمشعل فاطمہ جاں بحق ہوئے،ڈاکٹرمشعل فاطمہ کا اکلوتا بیٹا عبدالہادی بھی جاں بحق ہوا۔

ڈاکٹرمشعل اورفہد اسلام کی نماز جنازہ کل ادا کردی گئی تھی،عبدالہادی کو بھی والدہ کی قبر کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے