کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے راولپنڈی میں کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان میں متعدد بارٹریننگ کےلیے جاچکا ہے، ملزم فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد نے چند روز قبل حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔