نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔
اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔