استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کیلیے اہم خبر

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑی خریدنا اور بیچنا عام ہے کیونکہ خریدار کم قیمت پر کار کا مالک بن جاتا ہے جبکہ بیچنے والے کو اپ گریڈ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

لیکن استعمال شدہ گاڑی خریدنے والے کو انتہائی محتاط رہنا چاہیے اور اسی حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے پرانی گاڑیاں خریدنے والوں کیلیے کچھ اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ایس سی اے نے ایڈوائزری جاری ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرانی گاڑی کو خریدنے سے پہلے اس کا ای چالان ضرور چیک کریں۔

اتھارٹی نے ہدایت کی کہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اس کی بروقت ملکیت کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ اس اقدام کا مقصد خریداروں اور فروخت کنندگان کو غیر متوقع قانونی پیچیدگیوں اور بلا معاوضہ ٹریفک جرمانے سے بچانا ہے۔

گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھنے والا شہری https://echallan.psca.gop.pk پر جا کر ای چالان کی تصدیق کر سکتا ہے تاکہ رجسٹریشن نمبر سے منسلک کسی بھی بقایا جرمانے کی جانچ کی جا سکے۔

حکام خبردار کرتے ہیں کہ ای چالان جمع نہ کروانے کے نتیجے میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب گاڑی فروخت کنندگان کو بھی بغیر کسی تاخیر کے خریدار کے نام پر ملکیت منتقل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ سابقہ مالکان کو نئے ڈرائیور کے ذریعے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کیلیے حکومت پنجاب ای پے پنجاب (ePay Punjab) موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کی ہدایت کرتی ہے جس سے صارفین جلدی اور محفوظ طریقے سے ای چالان آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے