ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ایسی کال نہیں دینا چاہیے کہ بعدمیں اس کی وضاحت نہ کرسکیں، ہم تو پی ٹی آئی کو کہتے ہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں، پی ٹی آئی کو تو ہم کہتے ہیں سیاست ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سےنہیں۔
سیاسی مشیر نے بتایا کہ کے پی میں سینیٹ کی ایک نشست کاہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہوسکتی ہے، کے پی کی سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یاپی ٹی آئی کوفرق نہیں پڑتا ، ہوسکتا ہے مراد سعید بطور سینیٹرحلف لینے بھی نہ آئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کے پی سینیٹ الیکشن کیلئے بات چیت ہوتی رہی تو کیا وہ ایسے ہی ہوتی رہی، سینیٹ الیکشن پر بات ہو سکتی ہے تو دیگر مسائل پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کے پاس آئے اور مینار پاکستان پر جلسے کیلئے بات کرے، تمام مسائل باتوں سے ہی حل ہوں گے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، پی ٹی آئی آئے میثاق جمہوریت،بانی سےملاقات سمیت تمام ایشوزپربات کرے۔