ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن بڑھے گی اورعام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت  اجلاس میں ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس نظام کی بہتری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی ازسر نو تشکیل کے لیے جامع حکمت عملی تیار  کرنے اور اصلاحاتی عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد صرف ہدف کا حصول نہیں بلکہ دیرپا اور مستحکم نظام کی تشکیل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر رسمی معیشت پر قابو پانے کے لیے انفورسمنٹ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل میں تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو پیش نظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نے اصلاحاتی عمل میں شریک افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئندہ ہفتے قابل عمل اہداف اور مدت کے تعین کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے