سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

سوات کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار کے مدرسے میں  استاد کے تشدد سے   بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ایک استاد کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ دیگر  2 اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔

 ڈی پی او سوات کے مطابق  مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات سامنے آنے پر  مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

 ڈی پی او سوات کا کہناہے کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او سوات  کے مطابق خوازہ خیلہ چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جا رہا تھا، پولیس نے مدرسے میں زیر تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے