کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے۔
انتظامیہ کا مزید بتانا ہے کہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے آکسیجن دی گئی۔