نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت نالےمیں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کےدوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سےپانی کےبہاؤ کے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی یے،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہاؤ کےمخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔
تیسری ٹیم سواں پل سےڈاؤن سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کےدوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا آپریشن روکا تھا۔