میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور میں الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی۔
ایک وقت تھا جب کراچی میں ٹرام چلا کرتی تھی، آج کراچی میں مطلوبہ تعداد میں بسیں بھی دستیاب نہیں جب کہ لاہور میں ترجمان اورنج ٹرین سروس نے الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان کردیا ہے اور چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے۔
3 ڈبوں پر مشتمل اس ٹرام میں بیک وقت 250 مسافر بیٹھ سکیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلنے والی اس ٹرام میں فی الحال شہریوں کو مفت سفری سہولت دینےکی تجویز ہے، تجربہ کامیاب رہا تو کرایوں کا تعین بعد میں کیا جائےگا۔
ترجمان اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مطابق چین سے منگوائی گئی یہ ٹرام علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کی جا رہی ہے جو صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے 25 سے27 کلومیٹر تک چلنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔