9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  

لاہور میں نو مئی کو شیئر پاو پل پراشتعال انگیزتقریروں اورجلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل ہوگیا ۔۔۔۔فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں سنایا جائےگا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی،ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دئیے ۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل صبح دس بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا،ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔ یہ مقدمہ تھانا سرور روڈ میں درج ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے