گلگت: تھک بابوسر میں سیلابی تباہ کاریاں،3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی، 15 سے زائد لاپتہ

تھک بابوسر شاہراہ پر آنے والے خطرناک سیلاب نے قیامت برپا کر دی۔ سیلابی ریلے میں سیاحوں کی 8 سے زائد گاڑیاں بہہ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمی سیاحوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 3 سیاحوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جبکہ 15 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے باعث کمیونیکیشن نظام درہم برہم اور فائبر لائن متاثر ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں سیاح بابوسر کے مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے ہیں اور گھروں سے رابطہ منقطع ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے