قراقرم ہائی وے شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترجمان کے مطابق چیئرمین این ایچ اے کی ہدایت پر ٹیمیں فوری طور پر بحالی کے کام میں مصروف ہیں اورخراب موسم کے باوجود مشینری کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
ترجمان کے مطابق دیامیر انتظامیہ کے تعاون سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے اورکوشش کی جا رہی ہے کہ ہائی وے کو کم ازکم ایک طرف سے جلد از جلد کھول دیا جائے۔
چیئرمین این ایچ اے خود بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ مزید مشینری روانہ کی جا چکی ہے ترجمان نے واضح کیا کہ شاہراہ کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔