ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پیر کو ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں  ایرانی صدرکے26 جولائی کو دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت ہوئی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  نے پاکستان میں سیلاب سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ  مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لیے حاضر ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر داخلہ نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے