وزیراعظم کا سعودی شہزادے الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اُن کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر سے لوگوں کی دعائیں اور ستائش حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا شہزادہ الولید کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، اُن کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نےدنیا بھر سے لوگوں کی دعائیں اور ستائش حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، شاہی خاندان،اور برادر ملک کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

گذشتہ روز سعودی شہزادے خالد بن طلال کےبیٹے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال انتقال کرگئے تھے ، وہ گذشتہ تقریباً بیس سال سے کوما میں تھے۔

شہزادہ الولید کی وفات کی خبر انکے والد نے ایکس پردی، 2005 میں شہزادہ الولید کو لندن میں دوران تعلیم ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئےتھے۔

اس عرصے کے دوران انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا، کبھی کبھار معمولی جسمانی حرکات دیکھنےمیں آئیں مگروہ کبھی مکمل طور پر ہوش میں نہ آ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے