کراچی: ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پربھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا جس کا اس نےا عتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔