محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپل آج وے دوبارہ کھو دیئے گئے، پانی کے اخراج کے لیے اسپل ویز کو 5 گھنٹے تک کھلا رکھا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے ملحقہ آبادی میں رہنے والے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پانی کے اخراج کے بعد سطح 1746 فٹ تک آگئی
گزشتہ روز بھی راول ڈیم کے اسپل وے ساڑھے چھ گھنٹے کے لیے کھولے گئے تھے، مسلسل بارش کی وجہ سے پانی کی سطح 1748 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق پیر کو دوبارہ سپل ویز کھولنے کا فیصلہ ڈیم کے کیچمنٹ ایریا( بالائی علاقوں ) میں متوقع بارش کیلئے آبی ذخیرہ کی گنجائش بنا نے کی غرض سے کیا گیا ہے۔