پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قراردیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
حکومتی اتحاد کی جانب سے حافظ عبدالکریم اور اپوزیشن کے مہرستار امیدوار ہیں، سینیٹ کی نشست پر وفیسرعلامہ ساجدمیر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پنجاب اسمبلی میں 371 کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کو 261 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے۔