Breaking
21 جولائی 2025, پیر

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس، وزیراعظم، نواز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم ملاقات مری میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نوازشریف مری پہنچ گئے ہیں، مرکزی قیادت کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم وفاقی حکومت کی کارکردگی اور مریم نواز پنجاب حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے کئے گئے اقدامات کے نتائج پربھی غور ہوگا۔

اجلاس میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ملک کی مجموعی معاشی صورت حال سول ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی پر بھی بات چیت ہوگی۔

مسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں نوازشریف عوامی مسائل کے حل بجلی،پٹرول قیمتوں میں اضافے دیگر اہم امور پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے