آج کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔

انیس جولائی 1949 کو کشمیری قیادت سرینگرمیں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پراکھٹی ہوئی اور مشترکہ قرار داد کے ذریعے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا،آج کشمیریوں کی تیسری نسل اپنے آباؤ اجداد کےخواب کی تعبیر کرنے کےمشن پر ہے۔

ڈوگرا راج نےکشمیری عوام کی امنگوں اورخواہشات کے برعکس ریاست کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنےکی کوشش کی،کشمیری آج بھی اپنے وعدے پر قائم ہیں اوران کے ہونٹوں پر کشمیربنےگا،پاکستان کا نعرہ ہے،آج کا دن اس عزم کا اظہار ہےکہ قیام پاکستان سے پہلے کشمیریوں نے جو فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے