ضلع تھرپارکر میں سانپوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،ایک ماہ میں دو سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
سرکاری اعداد وشمار کےمطابق رواں ماہ تھرپارکرکےمختلف سرکاری اسپتالوں سانپ کے ڈسے 200کے قریب افرادکولایاگیا جبکہ ایک زخمی جاں بحق ہوگیا،پچھلے 19 دنوں میں سانپ کے ڈسنے کے 190 کیسزرپورٹ ہوئے، تحصیل چھاچھرو،تحصیل اسلام کوٹ،تحصیل ننگرپارکر،تحصیل ڈیپلو اور ہیڈکوارٹر مٹھی میں کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹروں کےمطابق سانپ کےڈسے افراد کو 7 سے 8 اینٹی سنیک وینم انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے،ماہرین کےمطابق تھرپارکرضلع کےصحرائی جنگل میں سانپوں کے 10 سے زائد نسلیں موجود ہیں ان زہریلے جان لیوا سانپوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے
خیال رہے کہ ساوَن کا مہینہ سانپوں کی افزائش کا مہینہ ہوتا ہےجس کا دورانیہ ایک ماہ تک ہے ان دنوں سانپ بلوں سے باہر آجاتے ہیں جوکہ انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے خطرے کی علامت ہیں۔