Breaking
21 جولائی 2025, پیر

فوجداری قوانین میں مزید ترامیم کا بل سینیٹ سے منظور

ایوان بالا نے فوجداری قوانین میں مزید ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ خواتین کی بے حرمتی کی سزا موت سے کم کرکے عمرقید میں تبدیل کردیا گیا۔

سینیٹ میں مجموعہ تعزیرات 1860 اور مجموعہ فوجداری 1898 میں مزید ترامیم کا بل وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔اپوزیشن کی جانب سےخواتین کی بے حرمتی پرسزائے موت ختم کرکے عمرقید میں تبدیل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلے ان جرائم پر 7 سال کی سزا ہوتی تھی۔ ضیا دور میں  اسے سزائے موت میں تبدیل کیا گیا۔ مارشل لا دور کا یہ تحفہ ختم ہونا چاہیے۔قوانین کے غلط استعمال کا نکتہ بھی اٹھا دیا۔

ایوان نے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔ بل کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑنے والا ڈیکلیریشن کے بعد دوبارہ شہریت حاصل کرسکے گا۔علی ظفر نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تو وزیرقانون نے کہا کہ اپنے گھر کے دروازے کسی پر بند نہیں ہونے چاہیے۔ قانون حوالگی ملزمان بابت ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی  کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے